عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے ،کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن

جمعرات 1 جولائی 2021 23:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2021ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری پر شہریوں کا بھرپور اعتماد وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تحصیل دفتر میں انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چوہدری، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی)کامران حسین (صدر)ساریہ حیدر، سب رجسٹرارز(صدر)راسہیل اختر(سٹی)نعیم افضل،تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسران و عملہ سمیت ریونیو فیلڈ سٹاف شریک تھے اس کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن اورڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ،ڈومیسائل،متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہہ قبرستان کی اراضی، نشاندھی سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن اور اسپرٹ کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں