گوجرانوالہ ، طلباء کا انٹر میڈیٹ امتحانات کی منسوخی کے لیے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:52

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) گوجرانوالہ میں طلباء کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات منسوخ کروانے کے لیے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔طلبائ نے احتجاج کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

طلبائ کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔طلبا ء نے انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگائے ۔احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی ۔ گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی۔۔طلبا نے ڈی سی آفس کی باہر دھرنا بھی دیا ۔ احتجاجی طلباء نے مطاالبہ کیا ایک ہفتے بعد شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے پیپرز کینسل کیے جائیں۔ پیپر کینسل نہ کیے گئے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں