کامونکے،تین سالہ بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہوگئی

واقعہ کے خلاف اہل علاقہ کا میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج ،اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی

جمعہ 16 جولائی 2021 23:51

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) تین سالہ بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہوگئی،واقعہ کے خلاف اہل علاقہ کا میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج ،اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محلہ دولت پورہ کے رہائشی علی رضا کی بیٹی تین سالہ پاکیزہ بچو ں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک زیر تعمیر نالے میں دودن سے بارش کے کھڑے پانی میں گرکر ڈوب کر جاں بحق ہوگئی،اسی دوران اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہوگئے اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا،اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر حرارضوان موقع پر پہنچی تو اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور زبردست نعرے بازی کی۔

بچی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ نالے میں گرگئی اس سلسلہ میں متعددبار انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔اہل علاقہ نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اس نالے میں بچوں کے گرکر ڈوبنے کے 2 واقعات ہوچکے ہیں اور اب تک یہ خونی نالہ تین بچوں کی زندگیاں نگل چکا ہے،اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں