کامونکے ،گندے نالے میں گرکر دو سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ 17 جولائی 2021 00:12

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) گندے نالے میں گرکر دو سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔اہلِ علاقہ نے بچی کی نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاجی کیا۔سابق کونسلر سیٹھ محمد افضل نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ایم او آئی لیاقت انصاری اور ٹھیکیدار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔گذشتہ روز محنت کش علی رضا کی دو سالہ بیٹی پاکیزہ گلی میں کھیلتے ہوئے گندے نالے میں گرگئی اور ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

اہلخانہ اُسے تلاش کرتے رہے جونہی نعش پانی کے اوپر آئی اُنہوں نے باہر نکالا تو پاکیزہ دم توڑ چکی تھی جس پر محلہ میں کہرام مچ گیا اور لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے اور موقع پر آنے والی اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کا گھیرائو کرکے شدید احتجاج کیا۔اور ایم آو آئی لیاقت انصاری اور نالہ کے ٹھیکیدار کیخلاف قتل کے مقدمہ کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

محلہ داروں نے بتایا کہ چند ماہ میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی غفلت سے نالہ میں ڈوب پاکیزہ اور امیر حمزہ سمیت تین بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔سابق کونسلر سیٹھ محمد افضل نے میونسپل کارپوریشن کے ایم آو آئی اور دیگر ذمہ داران کیخلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں