کمشنر گوجرانوالہ کا لاپتہ کتا دو روز بعد مل گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 22:35

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کا لاپتہ پالتو کتا دو روز بعد آخر مل ہی گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کتے کو بحفاظت کمشنر ہائوس پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

کتے کی تلاش کے لیے شہر میں رکشوں پر اعلانات کروائے گئے اور گھر گھر تلاشی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا۔کمشنر کے پالتو کتے کو میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دو روز بعد ڈھونڈ نکالا۔کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کے پالتو اور جرمن شیفرڈ نسل کے کتے کو میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے کمشنر ہائوس پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں