ٓکامونکے، صفائی اور نکاسی آب مفاد عامہ کا معاملہ اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دانش افضال

افسران علی الصبح فیلڈ میں نکلیں صفائی عملہ اور مانیٹرنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اہم شاہراہوں اور شہری آبادی پر یکساں توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 30 اگست 2021 23:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) صفائی اور نکاسی آب مفاد عامہ کا معاملہ اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، افسران علی الصبح فیلڈ میں نکلیں صفائی عملہ اور مانیٹرنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اہم شاہراہوں اور شہری آبادی پر یکساں توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کامونکے میں دورہ کے موقع پرایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کارپوریشن کامونکے سمیت دیگر کو ہدایت دیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد وہ خود فیلڈ میں صفائی امور کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورے کریں گے، صفائی اور نکاسی آب کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کو دوسروں کے لیے مثال بنایا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کامونکے حرا رضوان اور چیف آفیسر کارپوریشن نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ورلڈ بنک پراجیکٹ کے تحت نئی مشینری خریدی جا رہی ہے، لینڈ فل سائٹ کے قیام کے لیے بھی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاؤہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کامونکے شہر میں 150 سینٹری ورکرز کام کر رہے ہیں اس کے علاؤہ تحصیل کونسل کی 17 یونین کونسلز میں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صفائی کروائی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 150 سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنا کر صفائی کی صورتحال بہتر بناء جا سکتی ہے متعلقہ افسران کی زمہ داری ہے کہ وہ خود بھی فیلڈ میں رہیں اور ہر علاقے میں صفائی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو حکومتی ہدایات اور عوامی توقعات کے مطابق صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسین احمد رضا چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان، چیف آفیسر کارپوریشن اور چیف آفیسر تحصیل کونسل حراحفیظ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں