گوجرانوالہ ،اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

منگل 31 اگست 2021 23:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ سینسرہ گورائیہ میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اوباش نوجوان عرفان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون فاریہ اسلم پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں