کامونکے میں شجر کاری مہم کا آغاز

جمعرات 2 ستمبر 2021 00:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز اسپائر کالج کامونکے کیمپس میں اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان، پرنسپل عدیل انجم اورڈائریکٹر محمد عرفان گجرنے کالج کے احاطہ میں پودا لگا کر کیا انہوں نے کہا کہ شجرکاری کرنا ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ آلودہ ماحول کو پر فضاء بنانے کے لئے ضروری ہے، کہ ہر پاکستانی اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کرتے ہو ئے لوگوں کو آکسیجن مہیا کرے، جس سے انسان ایک صحت مند زندگی گزار سکے، شجر کاری کرنا صدقہ جاریہ ہے، اس سے انسان کی نیکی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اسی لئے اسلام میں ہر وہ چیز پسندیدہ ہے جو فطرت سلیمہ رکھنے والے انسانوں کو پسند یا خلق خدا کی راحت رسانی کا سبب ہو،یہی وجہ ہے کہ شجر کاری یعنی خوب کثرت سے درخت لگانا درختوں کی حفاظت کرنا اور درخت لگانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمیشہ سے سنجیدہ اسلامی طبقوں کا شیوہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میاں ریاست علی آرائیں نائب صدر پریس کلب،میاں شفیق ایگزیکٹوممبرپریس کلب اوررانا قیصرنے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل عدیل انجم نے کہا کہ درخت ہی زندگی کی ضمانت ہیں اور درخت کے جس جز سے بھی فائدہ اٹھایا جائے وہ اپنے لگانے والے کے لئے صدقہ جاریہ ہیں، درخت ہمیں آکسیجن، یعنی سانس لینے کے لئے صاف شفاف ہوا فراہم کرتے ہیں۔

درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ یعنی جانداروں سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کو جذب کرتے ہیں۔ درخت ماحولیاتی آلودگی اور تعفن کو ختم یا کم کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments