ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے، طاہر محمود اشرفی

افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے، معاون خصوصی

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاء اور پاکستان میں ٹھہرنے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ جیتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔طاہر اشرفی نے کہاکہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments