صوبائی وزیر کامرس و انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی گوجرانوالہ آمد

کامونکی کے قریب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ نمبر 4 کا افتتاح کر دیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:46

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر کامرس و انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی گوجرانوالہ آمد ، کامونکی کے قریب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ نمبر 4 کا افتتاح کر دیا ۔افتتاحی تقریب کے بعد صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بورڈ آف گورنرز کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی اسی مالی سال میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گیپنجاب بھر میں 34 کے قریب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈویلپمینٹ کا کام شروع کروایا جائی:صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کر کے انکے مسائل کے حل کی کوشش کروں گا نئی بنائی جانے والی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 میں جلد بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا،تاکہ لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر آ سکیں، روزگار بڑھانے کے لیے پنجاب سمال انڈسٹری اپنے بزنس میں سیلوگوں کو 20 سے 25 لاکھ کا قرضہ دیں گے، جوہونہار بچے اور بچیاں سرمایہ کی وجہ سے پریشان ہیں حکومت انکو بھی سپورٹ کرے گی ڈیڑھ ملین ڈالر کے قریب انوسمنٹ فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں آ چکی ہیشیخوپورہ میں بننے والا قائداعظم بزنس پارک میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا، سیالکوٹ میں سرجیکل لیب بنانے کے حوالے سے کافی کام مکمل ہو چکا،جلد اسکی تعمیر شروع کر دی جائے گئیگجرات ،سیالکوٹ ساہیوال ،ڈی جی خان میں بھی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے جا رہے وزیر اعظم جلد لاہور میں آئی ٹی ٹیکنیکل زون کا افتتاح کریں گئے حکومت پنجاب نے ڈیڑھ ارب سے زائد کا بجٹ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم دینے کے لیے مختص کیا ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر ہم آئی ٹی سیکٹر کو پروموٹ کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا مطلب و مقصد نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، روزگار بڑھانے کے لیے بزنس کمیونٹی کو وسائل فراہم کر رہے ہیں

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments