گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے 5 ـ ارب 11 کروڑ کے 6 میگا پراجیکٹس کی منظوری

بدھ 6 اکتوبر 2021 20:10

گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے 5 ـ ارب 11 کروڑ کے 6 میگا پراجیکٹس کی منظوری
گوجرانوالہ۔6اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2021ء) :پروانشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( پی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس  میں گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے 5 ـ ارب 11 کروڑ کے 6 میگا پراجیکٹس کی منظوری چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں جن میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے ان میں ایک ارب 13 کروڑ کی لا گت سے نارووال تا ظفر وال روڈ کی بحالی ، 77 کروڑ 69 لاکھ سے منڈی بہائوالدین میں پھالیہ تا ڈنگہ روڈ کی بحالی و تعمیر نو ' 65 کروڑ کی لاگت سے ملکوال تا ستراہ چوک تک کار پیٹڈ روڈ کی بحالی و تعمیر ' سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں ریلوے کراسنگ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 99کروڑ 93 لاکھ ' حافظ آباد میں حافظ آباد سے سکھیکی منڈی تک کارپٹ روڈ کی کشادگی اور دوبارہ تعمیر کیلئے70کروڑ 47 لاکھ جبکہ چو کی سکھیکی سے جلال پوربھٹیاں تک سڑک کی تعمیر نو اور کشادگی کے منصوبہ کیلئے 98کرو ڑ 26لاکھ کی منظوری دی گئی ہے. ـ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے ان میگا پراجیکٹس کی منظوری کو حکومت پنجاب کا ڈویژن کیلئے تحفہ قرار دیتے ہو ئے کہاکہ ان میگا پراجیکٹس کی منظوری سے تعمیر و ترقی کے نئے دورے کا آغاز ہو گا اور تعمیراتی کاموں کے آغاز سے جہاں مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہیں روز گار کے سینکڑوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے بے روز گاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کابھی خاتمہ ہو گاـ

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں