گوجرانوالہ،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کابڑا اقدام ،ملٹی پرپزموبائل وین کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:43

گوجرانوالہ۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کابڑا اقدام ،ملٹی پرپزموبائل وین کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ، اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل نے ایک ملاقات میں بتایا کہ موبائل ٹریفک وین جلد فعال ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ موبائل وین روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں کاوزٹ کرے گی جہاں پر شہریوں کوان کی دہلیز پرلرنرلائسنس 'موٹرسائیکل، کارکے لائسنس جاری کرنے کیلئے پراسیس کیاجاسکے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ اس موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے سمیت موقع پرہی لیکچر بھی دیئے جائیں گے۔ سی ٹی اوکاکہناتھا کہ موبائل وین کے فعال ہونے کے بعد شہریوں کو لائسنس کے حصول اورٹریفک قوانین سے آگاہی کی بھرپورسہولت ملے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ ٹریفک قوانین کااحترام کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں