گوجرانوالہ،گیپکو ایکسین 2کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں '7بااثر افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:45

گوجرانوالہ۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :گیپکو ایکسین 2کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں '7بااثر افراد رنگے ہاتھوں گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے ڈیٹیکشن بل جاری ،مقدمات کے اندراج کیلئے تھانوں میں استغاثہ جات روانہ،گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی کے ایکسین ٹوزاہدسومروکی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کیے گئے کریک ڈائونزکے دوران ایس ڈی اوسول لائن  محمدآصف اوران کی ٹیم نے مختلف علاقوں سے سات باا ثر بجلی چوروں کو بجلی چوروں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ ان بجلی چوروں کومجموعی طورپر 15462یونٹس کی مد میں لاکھوںروپے کے ڈیٹیکشن بل بھی جاری کردیئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں استغاثے بھجوادیئے گئے ہیں تاہم ا س سلسلہ میں ایکسین ٹوزاہدسومروکاکہناتھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے کی جانے والی کارروائیوں میں پکڑے جانے والے افراد کیخلاف گیپکو کی طرف سے استغاثہ جات متعلقہ تھانوں میں بھجوائے جاتے ہیں تاہم علاقائی پولیس بجلی چوروں کے بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمات کے اندراج سے گریز کرتی ہے جس کی وجہ سے ان بجلی چوروں کیخلا ف کارروائی ممکن نہیں ہوپاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کے سربراہ کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ بجلی چوری کا تدارک ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments