دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:58

گوجرانوالہ۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہریوں کو علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں برن یونٹ سمیت دیگر سہولیات کو پورا کرنے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن ، ڈی سیدانش افضال اور پرنسپل میڈیکل کالج معروف عزیز خان دن رات کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی وارڈز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کی بہترین خدمت کیلئے پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج معروف عزیز خان کی قیادت میں ہماری ٹیم مریضوں کی صد ق دل خدمت سے خدمت کرر ہی ہے، ہسپتال انتظامیہ پروفیسرز ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اوردکھی نسانیت کی خدمت کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں