امیر حکمران غریب کا درد نہیں سمجھ سکتے ،نسیم صادق

پیر 15 نومبر 2021 23:20

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) امیر حکمران غریب کا درد نہیں سمجھتے ،اس لیے ہم غریبوں کو اپنا حق لینے کیلئے خود آگے آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار عام لوگ پارٹی پاکستان کے مرکزی چیئر مین نسیم صادق نے کامونکے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،ا نہوں نے کہا اس وقت لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور ے روز گا ری کی وجہ لوگ خود کشیاں کرنے مجبور ہوچکے ہیں آٹا چینی دالیں اور گھی عام لوگوں کے استعمال کا ہے جس سے غریب آدمی اپنی بھوک مٹاتا ہے لیکن موجودہ حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ، آج ورکروں کو عہد کرنا ہوگا کہ آئندہ ہو وہ روپے پیسے اور بریانی کی پلیٹوں کے لالچ میں آئے بغیر ایماندار لوگوں کو اگے لے کر آئیں گے پھر پاکستان کے مسائل حل ہونگے ، اس موقع پر نومنتخب تحصیل صدر رانا محمد سرور، رانا عبدارزاق نوری اور وارث مغل نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں صدر رابطہ کونسل پاکستان نوید احمد بٹ ، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر عمران صابر ، صدر لیبر ونگ پیر بخاری شاہ ، صدر اوور سیررز فضل الرحمن موجود تھے، کنونشن کے آخر میں تحصیل کامونکے کی باڈی کا اعلان کیاگیا جسمیں تحصیل صدر رانا محمد سرور، سینئر نائب صدر باو ملک منیر، نائب صدر خرم گجر ، جنرل سیکرٹری محمد مشتاق انصاری ، جائنٹ سیکرٹر ی مرز ا صابر مغل ، سیکرٹری اطلاعات رانا اویس خاں جبکہ یوتھ ونگ کامونکے کے صدر عثمان گادی ،جنرل سیکرٹری امیر حمزہ، کسان صدر لالہ امتیاز جٹ و دیگر عہدوں کا اعلان کیا گیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں