گوجرانوالہ،کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلئے خوشحال کسان دوست پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 20 نومبر 2021 17:59

گوجرانوالہ۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 20 نومبر2021ء) :محکمہ زراعت کے آفیسر بلال اور فیلڈ اسسٹنٹ مظفرکا علاقے کے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلئے خوشحال کسان دوست پروگرام کا انعقاد ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباءوطالبات کی شرکت۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی گکھڑ میں علاقے کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت اور جڑی بوٹی کیلئے زرعی ادویات کے استعمال زمین کی تیاری بروقت کاشت اور کٹائی بارے خوشحال کسان دوست پروگرام کا انعقاد کیا جس میں محکمہ زراعت کے آفیسر بلال فیلڈ اسسٹنٹ مظفر زرعی ادویات فروخت کرنے والے نمائندگان نے کسانوں کو مفید اصلاحات اور مشورے دئیے۔

اس کسان دوست پروگرام میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کیؕ۔ آخر میں محکمہ زراعت کے آفیسر نے کسانوں میں پمفلٹ اور کتابچے تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں