بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر قانون سازی کرانے کی اشد ضرورت ہے ،علامہ زاہد الراشدی

ہفتہ 20 نومبر 2021 18:03

گوجرانوالہ۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 20 نومبر2021ء) :آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں مختلف انداز اور طریقوں سے توہین اور گستاخیوں کے خلاف سد باب  کیلئے بین الاقوامی سطح پر بین الاقوامی معاہدات کی روشنی میں اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے ذریعے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے جو کہ تمام مسلمانوں کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہد الراشدی نے چیئرمین انٹر نیشنل تحفظ ناموس رسالت ﷺ کونسل پاکستان حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کیاؕ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان بھی یہ برداشت نہیں کر سکتاکہ اس کے بڑوں کی توہین ہو، اس طرح مسلمان اپنے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے جس کیلئے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر حکومتی اور بین الاقوامی سطح پر لائحہ عمل طے کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس بابت مختلف ممالک میں بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے عنوان پر کانفرنسز کروانے ، عوام میں شعور بیدار کرنے ، اعلیٰ عدلیہ، جمہوری جماعتیں، افواج ، اسٹیبلشمنٹ ، صحافی برادری اسلامی ممالک کے حکمرانوں ، اسلامی ممالک کے سفراء، چیمبرز آف کامرس ، مختلف بار ایسوسی ایشنز اور دینی جماعتوں کی قیادت کو اس اہم عنوان پر متحرک کرنے اور لائحہ عمل بنانے اور عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر قانون سازی کرانے کی اشد ضرورت ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں