کامونکی:گھریلو چاقی پر ماموں زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

پیر 22 نومبر 2021 23:50

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) گھریلو چاقی پر ماموں زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔نواحی گائوں تولیکی ورکاںجمشید احمد اور اُسکے ماموں زاد بھائی حسنین جاوید بٹ میں پیسوں کے لینے دینے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ صبح حسنین اپنے پیسے لینے جمشید کے گھر پہنچا جہاںپر دونوں میں جھگڑا ہوگیا تو حسنین نے طیش میں آکرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں جمشید کی بہن سترہ سالہ مہک سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لڑکی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہی

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں