گوجرانوالہ ،روبیلا اور خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو بااثر شخص نے تشدد کا نشانہ بناڈالا

منگل 23 نومبر 2021 00:37

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) روبیلا اور خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو بااثر شخص نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا حفاظتی ٹیکے لگانا جرم بن گیا، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران خاتون ہیلتھ ورکر پر بااثر شخص نے تشدد کرکے انگلی توڑ دی۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مطابق اس نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے دروازے پر دستک دی تو با اثر شخص آپے سے باہر ہوگیا، اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، درندہ صفت انسان منہ پر تھپڑ مارتا رہا اور پوچھتا رہا کہ دروازے پر دستک کیوں دی۔متاثرہ خاتون ہیلتھ ورکر نے بااثر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کے تشدد سے سر میں چوٹ آئی اور ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی، دادرسی کے لیے تھانہ علی پور چٹھہ گئی تو پولیس نے تھانے سے باہر نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments