کامونکے،محکمہ صحت کے ملازمین نے انسداد خسرہ مہم کے دوران درجنوں بوگس ٹیمیں بنا کر حکومتی خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا

پیر 29 نومبر 2021 23:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) محکمہ صحت کے ملازمین نے خسرہ وباء کے ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران درجنوں بوگس ٹیمیں بنا کر حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران خسرہ وباء کے ٹیکے لگانے کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس کیلئے فی ٹیم کو 62 ہزار روپے فنڈز دیئے جائیں گے تاہم مبینہ طور پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کامونکے کاشف منظور اور اختر علی نے دفتری کاغذات میں درجنوں بوگس ٹیموں کا اندراج کرکے حکومتی خزانے کو لاکھوں ر وپے کا نقصان پہنچایا۔اس سلسلے میں ایک شہری نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو درخواست دے دی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری انکوائری کا حکم دیا ہی

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں