حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں حکومت نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے، ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

پیر 29 نومبر 2021 23:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں حکومت نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے،اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہونیوالے مارچ میں شرکت کرکے بے روزگار نوجوانوں نے جنگ کا آغاز ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے تین سالوں میں ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے۔حکمران معیشت میں بہتری کے دعوے کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ لیکن عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بڑی آبادی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ آج ملک کا نوجوان اپنی ڈگریاں جلانے پر مجبور ہے۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں چینی، آٹا، پٹرول، ایل این جی اور توانائی بحرانوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی یہی رقم جو مافیاز کی جیبوں میں گئی اگر ملک کے عوام پر خرچ ہوتی اور نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے بنتے۔انہوں نے کہاکہ قوم اپنے حق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کا آغاز کرے اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں