کامونکی:گاڑی نہر میں گرنے سے رائس ملز کا مالک جاں بحق ، دوسرا بھائی زخمی

جمعرات 16 دسمبر 2021 23:13

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) گاڑی نہر میں گرنے سے رائس ملز کا مالک جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ چک ہندہ کے نزدیک قائم رائس ملز کے مالکان دو سگے بھائی اکیس سالہ سید سلیمان شاہ اور چھبیس سالہ سید عبداللہ شاہ گذشتہ صبح فیصل آباد سے اسی لاکھ روپے لیکر واپس آرہے تھے کہ نواحی گائوں کنگروالی کے نزدیک اُسکی گاڑی نہر اپر چناب میں جاگری جس کے نتیجہ میں ریسکیو1122کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سید عبداللہ شاہ کو نہر سے زندہ نکال لیا جبکہ اُسکا بھائی سلیمان شاہ ڈوب گیا جس کی نعش ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیموں نے جدوجہد کرکے تلاش کرلی۔

(جاری ہے)

زخمی سید عبداللہ شاہ کے مطابق اُنکی گاڑی جب کنگروالی پُل پر پہنچی تو فائرنگ کی آواز آنے سے وہ خوف زدہ ہوگئے اور گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں