کامونکے،دو روز قبل لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی بوری بند نعش کھیتوں سے برآمد

جمعرات 30 دسمبر 2021 00:38

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2021ء) دو روز قبل گھر کے سامنے سے لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی بوری بند نعش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔منگل کی دوپہر رسولنگر کے محمدعمران کا سات سالہ بیٹا حسنین گھرسے چیز لینے کیلئے نکلاجسکے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تو لواحقین اُسکو تلاش کرتے رہے اور مساجد میں اعلانات کروانے کے باوجوداُسکا سراغ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دوپہر حسنین کے ماموں محمد چاند نے اُسکے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کروایا جس کے بعد تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ بھٹہ کھیتوں سے حسنین کی بوری بند نعش ملی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر پی ایف ایس اے کی ٹیم کے ہمراہ شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں