گوجرانوالہ، میرج ہال میں جیب کتروں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات سمیت متعدد باراتیوں کی جیب کاٹ لیں

ہفتہ 1 جنوری 2022 22:35

گوجرانولہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں واقع یوسف میرج ہال میں جیب کتروں کا بارات پر حملہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات سید وقار جاوید نقوی سمیت متعدد باراتیوں کی جیب کاٹ لیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گجرات سید وقار جاوید نقوی اپنے قریبی عزیز کی بارات میں شریک تھے جہاں نامعلوم جیب کترے بھی گھس گئے اور شرکائ کی جیبوں کا صفایا کر دیا۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات سید وقار جاوید کی طرف سے تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق انکے بٹوے میں 13 ہزار روپے نقد، نیشنل بنک اور حبیب بنک اکاونٹس کے اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ذاتی کار کا رجسٹریشن کارڈ اور دیگر قیمتی اشیائ تھیں۔ دیگر متاثرین سید انتظار حسین سکنہ گربلا سیداں، سید خرم سجاد کے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں