کامونکی میں 2 افراد کی 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

پیر 10 جنوری 2022 22:56

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں 2 افراد نے 16 سال کی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس یک مطابق دو ملزمان نی16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے، مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی کامونکی کے علاقے میں 2 روز قبل پیش آیا۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ دو ملزمان زبردستی ایک حویلی میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments