وزیرزراعت پنجاب حسین گردیزی نے گوجرانوالہ میں نئی ماڈل منڈی کا افتتاح کردیا

بدھ 23 فروری 2022 23:46

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2022ء) وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کامونکے ضلع گوجرانوالہ میں پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والی نئی ماڈل منڈی کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کاشتکاروں اور صارفین کو معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

،پامرا ایکٹ کے تحت اب تک 146 منڈیوں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

پامرا ایکٹ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی زرعی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے 105 منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایاگیا۔ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں کاشتکاروں کی خوشحالی سر فہرست ہے۔نئی منڈی کے قیام سے مقامی کاشتکاروں اور صارفین کو معیاری سہولیات مل سکیں گی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کامونکے عثمان سکندر،ٹکٹ ہولڈر احسان اللہ ورک،سابق ایم پی اے شبیر مہر،میاں ظفر،فیصل عدنان سندھو،حق نوازسمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں