کامونکے ،پیپلزپارٹی کی ریلی کیلئے تیاریاں مکمل

ِ کامونکے اور مضافات میں 500موٹر سائیکلوں پر مبنی استقبالیہ ریلی کی ریہرسل کی جائے گی،

جمعرات 3 مارچ 2022 22:21

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2022ء) کامونکے میںپیپلزپارٹی کی ریلی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ، آج کامونکے اور مضافات میں 500موٹر سائیکلوں پر مبنی استقبالیہ ریلی کی ریہرسل کی جائے گی، ان خیالات پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر محمد عمران حبیب سرویا ، ذوالفقار احمد چیمہ، لطیف اصغر خان، سیٹھ سرنواز، چوہدری محمد ناصر دھدرا، سیٹھ محمد مشتاق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 6مارچ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ لاکھوں کارکنوں کے ہمراہ کامونکے پہنچے گا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر استقبال کریں گے، اس موقع پر کارکنوں کے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ آج جمعہ کے بعد 500موٹرسائیکلوں پر مبنی ریلی نکالی جائے گی جو اتوار کے روز استقبال کی ریہرسل ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا جانا اب ٹھہر گیا ہے عمران خان نے معیشت کا بیڑاغرق اور جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے جو اس سے ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا، حکومت سے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا ، کیونکہ حکومت نے عوام کی جیب اور پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے ، اور مٰڈیا کی آذادی پر قدغن لگائی جا رہی ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں