سیلاب متاثرین کو امدادی پیکیج کی ادائیگی کے دن کھانے پینے ،بیٹھنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظاما ت کئے جائیں‘ کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:55

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ عید سے قبل متاثرین سیلاب کوخاد م اعلی امدادی پیکیج کے تحت فی کس 25ہزار روپے یکم اکتوبر سے تقسیم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،حکومت پنجاب نے امدادی پیکیج کو شفاف طریقے سے متعارف کرا دیا ہے جس کے مطابق ہر متاثرہ فرد کا سروے مکمل کرنے کیلئے متاثرہ فرد کی تصویر اور ضروری کوائف اورسیلاب سے متاثرہ ہونے والے گھر کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں تفصیلات اینڈ رائیڈ کیمرے استعمال کر کے لی گئیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں چیف سیکرٹری پنجاب کی اور دیگر صوبائی محکموں کے سربراہان کے ساتھ 2 گھنٹے طویل وڈیو لنک کانفرنس کے بعد ڈویژن بھر کے 6 اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کرتے اور بریفنگ لیتے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

شمائل احمد خواجہ نے ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل یقینی بنایا جائے تاکہ سروے رپورٹس مکمل کرنے کیلئے امدادی رقو م کی ادائیگی کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے کئے جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کیش گرانٹ مادل تمام اضلاع کی انتظامیہ کو دے دی ہے اور اسے خادم اعلی امدادی پیکیج کا نام دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو ان کے شناختی کارڈوں اور موضع کی شناخت کے ساتھ امدادی پیکیج کی لسٹ میں شامل کیا جائے گااور25 ہزار روپے کی امداد ہر متاثرہ شخص کو دی جائے گی جس کا گھرمکمل یا جزوی طورپر منہدم ہو ا ہے ایسے متاثرین کی اربن یونٹ اور نادرہ ویری فیکیشن کریں گے جس کے بعد یہ لسٹ بنک آف پنجاب کے حکام کو دے دی جائے گی اس کیلئے چیک لسٹ کے پیرا میٹر ز بھی ڈی سی او ز کو دے دے دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈی سی اوز کوسروے کے معیار کی نگرانی کرنے کے پابند کر دیاگیا ہے اور متاثرین کی لسٹیں یونین کونسل اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی تاکہ کوئی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے ۔کمشنر گوجرانوالہ نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ متاثرین کو امدادی پیکیج کے دن کھانے پینے ،بیٹھنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظاما ت کئے جائیں ۔

انہو ں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی او ز کو متاثرین سیلاب میں عید گفٹ بھی تقسیم کرنے ہر علاقے میں بینرز او رپوسٹرز لگانے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈی سی اوز اپنے ضلع کے محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کر عید کے دن قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے اور ان کا گوشت متاثرین سیلاب میں تقسیم کرنے کے انتظامات بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں