کامونکی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سعودیہ پلٹ نوجوان کو قتل کردیا

ہفتہ 23 اپریل 2022 23:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2022ء) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سعودیہ پلٹ نوجوان کو قتل کردیا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی نواحی گائوں دراجکے کا محمد حفیظ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سویا تھا کہ بیٹھک کے دروازے پر دستک ہوئی جس پر محمد حفیظ کے بیٹے عبداللہ نے دروازہ کھولا تو نقاب پوش ،ہاتھوں میں دستانے پہنے اور پائوں سے ننگے چار مسلح ڈاکو اندر گھس گئے جو عبداللہ کوباندھ کر رہائشی حصہ میں داخل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اور اس دوران ملزمان نے محمد حفیظ اُسکے دوبیٹیوں وقاص اور اشفاق سمیت دیگر اہلخانہ کو جگاکر یرغمال بنالیا اورڈکیتی کی واردات کرنا شروع کردی تو چھ ماہ قبل سعودی عرب سے آئے محمد حفیظ کے تیس سالہ بیٹے وقاص نے مزاحمت کردی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔وقاص کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔صدر پولیس نے مقتول وقاص کے والد حفیظ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر391/2022زیردفعہ302/392/34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں