مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں، شیخ رشید احمد

عمران خان ملتان میں اہم اعلان کریں گے اور ان کے لیے زمین تنگ پڑ جائے گی، سابق وزیر

بدھ 18 مئی 2022 22:54

مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں، شیخ رشید احمد
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا بس ایک مطالبہ ہے الیکشن کرواؤ اگر مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب کیسز ختم کرانے کے لیے بیٹھے ہیں ،ہم تمہارے لیے ملک کی زمین تنگ کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جو سب سے بڑی بیماری ہے کہتا ہے بائیڈن نے مجھے فون نہیں کیا انہوں نے بلاول بھٹو کو امریکا بھیجا ہے یہ رات کے اندھیرے میں آجائیں گے اور قوم سوتی رہ جائے گی ایسا نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بیٹھے ہیں شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا ہو تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل کے بیٹے نے مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اور اسے کمیونی کیشن کا وزیر بنادیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف آئے نا اب تو اس کے پاس پاسپورٹ بھی ہے ان بوٹ پالشیوں کو قوم مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 کی سطح کراس کرگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ملتان میں اہم اعلان کریں گے اور ان کے لیے زمین تنگ پڑ جائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں