ناخلف بیٹی نے ماں باپ کوقتل کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:29

ناخلف بیٹی نے ماں باپ کوقتل کردیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) گوجرانوالہ میں بیٹی نے مبینہ طور پر ماں اور باپ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ونیاں والا میں بیٹی نے مبینہ طور پر ماں اور باپ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ ملزمہ بیٹی ممکنہ طورپر پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن والدین کی جانب سے انکار کیے جانے پر لڑکی نے والدین کو قتل کردیا ۔افسوسناک واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوانے کے بعد تحقیقات کی شروع کردی ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں