گوجرانوالہ نواز شریف کے عاشقوں کا شہر ہے،تحریک انصاف والوں نے اپنے جلسے میں نواز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تو نتائیج کے ذمہ داروہ خود ہوں گے،غلام دستگیر خان

جمعرات 6 نومبر 2014 16:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ نواز شریف کے عاشقوں کا شہر ہے،تحریک انصاف والوں نے اپنے جلسے میں نواز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تو نتائیج کے ذمہ داروہ خود ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں” اوئے اوئے“ کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں اور ان کے نزدیک اخلاقیات کی کوئی اہمیت نہیں وہ رات کو اپنی کی گئی بات سے صبح ہوتے ہی مکر جاتے ہیں انکی شخصیت کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ جسے ماننا سب پر لازم ہو جا ئے وہ قوم کو بتائیں کہ اپنی صوبائی حکومت بچانے کے لئے انہوں نے سراج الحق سے جاکر کس منہ سے معافی مانگی ہے عوام ایسے فریبی لیڈر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے جو پینترے بدلنے میں اپنا جواب نہیں رکھتا،ا نہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تحریک اِنصاف والوں نے ہمارے قائد نواز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعما ل کی تو لیگی کارکن برداشت نہیں کریں گے اور حالات کے بگاڑ کی ذمہ داری عمران خان اور انکے حواریوں پر ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ے شہر کے باشعور عوام عمران خان کی جھوٹ کی سیاست کو بار بار مسترد کر چکے ہیں اور یہاں اس مرتبہ بھی انکی ”محفل موسیقی“بری طرح فلاپ ہوگی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں