معاشرے میں بڑھتی مذہبی عدم رواداری قابلِ فکر ہے۔محمد ارشد مغل

پیر 10 نومبر 2014 11:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) قصور کے نواح میں مسیحی جوڑے کو آگ میں جلا دینے اور ماضی قریب میں رونما ہونے والے اس جیسے دیگر واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ رفتہ رفتہ ہمارے ہاں باہمی پیار اور محبت کے رشتے کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم رواداری قابلِ فکر ہے۔

(جاری ہے)

ایسے رویے نہ تو قابلِ فخر ہیں اور نہ ہی لائقِ تحسین۔ہمیں من الحیث القوم اپنے اجتماعی رویوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتیں قانون کی نظر میں برابر ہیں اور انہیں ہر طرح کی مذہبی آزادی دی جانی چاہئیے۔ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کی پاسداری مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں