معاشی بحران بھی عمران خان کا پیدا کیا ہوا ہے انشاء اللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،شاہد رفیق اعوان

پاکستان تحریک انصاف کا سوائے کرپشن کے کوئی منشور نہیں ملک کو ڈبونے آئے تھے جو عوام نے دیکھ لیا

منگل 21 مارچ 2023 17:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) پاکستان کو مسلم لیگ ن ہی بحرانوں سے نکالے گی معاشی بحران بھی عمران خان کا پیدا کیا ہوا ہے انشاء اللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) لندن شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تیس اپریل کو صوبائی اسمبلی کے ہونے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گے عوام باشعور ہے اور وہ جانتی ہے پچھلے چار سال میں نااہل حکمرانوں نے کس طرح یوٹرن لیتے ہوئے عوام کو دھوکے میں رکھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا سوائے کرپشن کے کوئی منشور نہیں ملک کو ڈبونے آئے تھے جو عوام نے دیکھ لیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں افراتفری پھیلانے والے محب وطن اور مخلص نہیں ہو سکتے بڑھتی ہوئی مہنگائی عمرانی دور کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران مفت آٹا تقسیم کر کے عوام دوستی اور غریب پروری کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہونی والی ترقی روز روشن کی طرح عیاںجبکہ تحریک انصاف کے دور میں انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہ کیا گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں