گوجرانوالہ، گھریلوتنازعہ پرباپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کوقتل کردیا

منگل 21 مارچ 2023 23:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) گوجرانوالہ میں گھریلوتنازعہ پر باپ کی فائرنگ سے ایک بیٹی جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اسدکالونی شیخوپورہ روڈ کے اکبر نے گھریلوتنازعہ پراپنی بیٹیوں پچیس سالہ عطیہ اوراٹھارہ سالہ ماہم پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیواہلکارموقع پرپہنچ گئے تاہم اس دوران عطیہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ماہم کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں