پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں،آر پی اوگوجرانوالہ

جمعہ 2 جون 2023 22:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ ایماندار ،محنتی ،نڈر ،دلیر اور بہادرپولیس افسران و جوان نہ صرف قابل احترام ہیں بلکہ اپنے محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں جو ہر قسم کے مشکل حالات میں مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور محکمہ کی عزت و توقیر کا موجب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں زخمی ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل نثار احمد کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی ۔ ملزمان کی گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل نثاراحمد شدید زخمی ہو گیا تھا ۔جس کو فور ی طبی امداد کے لیے سو ل ہسپتال لایا گیا ۔پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 65کلو گرام افیون اور 12کلو گرام چرس بھی برآمد کی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے سول ہسپتال گوجرانوالہ ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت کی اور متعلقہ حکام کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں