ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کو حکومتی ریونیوسروسزکی ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنانا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 3 جون 2023 17:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) حکومت پنجاب کے احکامات پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا نہ صرف ضلع کی تمام تحصیلوں میں باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے بلکہ ضلعی سطح پرتسلسل سے منعقد ہونے والی کچہری میں ڈپٹی کمشنرسے پٹواری اورلینڈ ریکارڈ کے افسران وعملہ شرکت کرتا ہے تاکہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اورسائلین کو درکارسروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کو حکومتی ریونیوسروسزکی ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ نے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر اور تمام تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی وقاص سکندری،صدر میاں توصیف،وزیرآباد محمد سلیم آسی،کامونکی خرم مختار بھنگو،نوشہرہ ورکاں نوید حیدر)کے زیرنگرانی ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسران وعملہ سمیت ریونیو فیلڈ سٹاف اورسائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اندراج مقدمہ، میرٹ پر تفتیش، متفرق درخواستوں، فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ،ڈومیسائل، گرداوری، متفرق درخواستوں، نشاندھی، شاملاٹ دیہہ کی ارضی وراثت کے انتقال، کرپشن کی شکایات سمیت دیگرریونیوسروسزکے متعلق عوامی شکایات پرمتعلقہ تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے،ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران ضلع بھرسے مجموعی طور پر 60درخوستیں موصول ہوئیں،ماہ مئی کے دوران رہ جانے والی 12درخواستوں کی بھی سنوائی کی گئی جن میں سے 65درخواستوں کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا جبکہ بقیہ7 درخواستیں کاروائی کیلئے متعلقہ حکام کوارسال کرتے ہوئے آئندہ کھلی کچہری سے قبل حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں