ڈپٹی اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس رانا کامران پنجاب ٹریژر اینڈاکاؤنٹ سروسز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ دو سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب

ہفتہ 3 جون 2023 17:43

گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) ڈپٹی اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس گوجرانوالہ رانا کامران پنجاب ٹریژر اینڈاکاؤنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے دو سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کردیاگیا۔ رانا کامران قبل ازیں مسلسل دو بارپنجاب ٹریژر اینڈاکاؤنٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں بطورجنرل سیکرٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ڈپٹی اکاؤنٹنٹ رانا کامران کاشمار محنتی،دیانتداراور ملنسار افراد میں ہوتاہے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے سینئر وجونیئر اہلکاران نے رانا کامران کو پی ٹی اے ایس اے کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد یش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ٹریژر اینڈ اکاؤنٹ سروس ایسوی ایشن کے صدر ڈپٹی اکاؤنٹنٹ رانا کامرن جبکہ ڈپٹی اکاؤنٹنٹ گلشاد احمدنائب صدر،ڈپٹی اکاؤنٹنٹ ایازاحمدجنرل سیکرٹری، جونیئرکلرک رانا ظفر جوائنٹ سیکرٹری،کمپیوٹر آپریٹر منیب مشتاق سیکرٹری اطلاعات اورڈپٹی اکاؤنٹنٹ کاشف اقبال کو دو سال کیلئے فنانس سیکرٹری منتخب کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے تمام افسران اور ملازمین نے نو منتخب عہدیدارا ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں