تحصیل آفس گوجرانوالہ میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

ہفتہ 3 جون 2023 17:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی اور سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی ہدایت پر تحصیل آفس گوجرانوالہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وقاص صفدر سکندری، صدر میاں توصیف حسن و دیگر بھی شریک تھے،ریونیو عوامی خدمت کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد اجراء، ریونیو نقول، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل، انتقالات اجراء، تقسیم، رجسٹری اور ریونیو سے متعلقہ دیگر متفرق معاملات کی سماعت کی گئی اور موقع پر حل کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کو ایک چھت تلے تمام ریونیو سروسز کی فراہمی یقینی بنانا اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں کیا جاتا ہے تاکہ جو شہری ذاتی مصروفیات کے باعث دفاتر میں روزانہ نہیں آ سکتے انہیں وہ سروسز ایک چھت تلے مہیا جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ عوام کے کچہری سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میرٹ پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،عوام الناس کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ شہریوں نے متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہہ اراضی کی ناجائز قابضین سے واگزاری، نشاندھی، وراثت کے انتقال، کرپشن شکایات پر ایکشن لینے سمیت سائلین نے دیگر متفرق شکایات درج کرائیں۔

کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے تیز رفتار شکایات ازالے اور ریونیو سروسز کی ایک چھت تلے فراہمی کے حکومتی اقدام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، سب رجسٹرار، لینڈ ریکارڈ حکام کو اس فورم پر موصول ہونے والی شکایات سمیت دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ضلعی سربراہ (ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر) سے پٹواری تک کی ایک چھت تلے موجودگی کا مقصد تمام مراحل میرٹ کی بنیاد پر نمٹا کر موقع پر ریلیف فراہم کرنا ہے،گوجرانوالہ شہر کے علاوہ کامونکی، وزیرآباد اور نوشہرہ ورکاں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں