’عمران خان کی پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن چکی‘

خرم دستگیر کا الیکشن میں ن لیگ کی واضح برتری سے وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت بنانے کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 جون 2023 21:20

’عمران خان کی پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن چکی‘
گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جون 2023ء ) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بننے والی جماعت تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے، فتنہ خان نے ملک میں انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا،تحریک انصاف کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیاقت روڈ یوسی 53میں مسلم لیگی رہنما حاجی جمیل احمد بابر کی اہلیہ اور نذیر احمد مغل کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ، صدر سوشل میڈیا ہیڈ کاشف صابر خان، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،ممبر بی او ڈی گیپکو عاطف صابر خان، میر مقصوداحمد، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، سفیان قیصر بٹ، ذاکر نواب، یاسر اسلم بٹ، میاں محمد علی انصاری، چوہدری راشد گجر، رئیس انصاری، کفیل احمد مغل، خلیفہ عمران قادری ،حافظ کاشف جاویدودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوگا اور جو سیاست میں تشدد کرے گا پھر وہ سیاست نہیں کرے گا اورپاکستان کی ترقی اور مستقبل کا عمل جو روک دیا گیا تھا وہ جاری ہو گیا ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت میاں محمد نوازشریف کریں گے اور مسلم لیگ ن واضح برتری سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں