گوجرانوالہ،پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 6 جون 2024 19:40

گوجرانوالہ،پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کوگوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے صنم جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی کے 3 مقدمات میں ضمانت منظوری اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا کہ صنم جاوید 9 مئی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں