تمام ماڈل بازاروں میں 75 مائیکرون کے بیگ کے علاوہ کوئی اور شاپر بیگ استعمال نہ کیا جائے,،چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی

ہفتہ 8 جون 2024 23:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2024ء) چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی افضل کھوکھر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں تمام ماڈل بازاروں میں پولیتھین بیگ کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے تمام ماڈل بازاروں میں پولیتھین بیگ کی بندش کے حوالے سے بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلیکسز اور بینرز کپڑے کے آویزاں کئے جائیں گے۔ عمران حامد یعقوب ڈی جی انوائرمنٹ نے بھی اس سلسلے میں ماڈل بازار انتظامیہ کو پل طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ماڈل بازاروں میں 75 مائیکرون کے بیگ کے علاوہ کوئی اور شاپر بیگ استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

چئیرمن افضل کھوکھر نے کہا کہ سیکرٹری انڈسٹری، احسان بھٹہ کے ساتھ مل کر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور پنجاب بھرکے 24 اضلاع میں قائم 36 ماڈل بازاروں کو پلاسٹک فری زون بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سسلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ بازار انتظامیہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ عمران حامد یعقوب نے کہاکہ محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق ماڈل بازاروں کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں