گوجرانوالہ، 4نئے پٹرول پمپس کواین او سی کی منظوری

جمعہ 2 اگست 2024 22:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،وزیرآباد محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کے اجلاس میں 4نئے پیٹرول پمپس لگانے کیلئےاین او سی اجراکی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے4 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے،تمام کیسزکومحکمانہ رپورٹس کی روشنی میں اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیش کیے جانے والے4کیسز(کوٹلی مہل تحصیل صدر،بیگ پورتحصیل نوشہرہ ورکاں،دھینسر بالا تحصیل کامونکی )وزیرآباد سے موضع دھارووال تحصیل علی پور چٹھہ کے پٹرول پمپس کو این او سی کا اجرا کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران اور متعلقہ محکموں (ٹریفک پولیس،جنگلات، ہائی ویز،ماحولیات،سوئی گیس، واپڈا، پی ٹی سی ایل، تحصیل کونسل و کارپوریشن، سول ڈیفنس کے افسران و نمائندے شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں دی جانے والی خدمات ( سروسز ) کی فراہمی میں آسانی، شفافیت اور تیز تر فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں