گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد، درجنوں سائلین کوریلیف فراہم کیاگیا

جمعہ 2 اگست 2024 22:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں درجنوں سائلین کی درخواستوں کی سماعت اور موقع پر ازالے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجا ب مریم نوازشریف کے احکامات پر پہلی مرتبہ جمعہ کے روزدفترڈپٹی کمشنر میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا جس کے دوران ریونیوسروسز، نکاسی آب، مہنگے داموں دودھ کی فروخت سمیت مختلف عوامی شکایات سن کرموقع پرہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

اس کھلی کچہری میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزسٹی وصدراوردیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔دریں اثناء وزیرآباد، کامونکی، نوشہرہ ورکاں کے اسسٹنٹ کمشنرزنے بھی اپنے دفاترمیں کھلی کچہریوں کاانعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرطارق قریشی کاکہناتھا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد سائلین کی افسران تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے عام آدمی/سائلین کیلئے کھلے ہیں ،وزیراعلی پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد یقینی بنا کر سائلین کی جلد داد رسی کی جارہی ہے۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ہرجمعہ کو صبح گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ڈپٹی کمشنر دفترمیں کھلی کچہری کاانعقادکیاجائیگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں