5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 3 اگست 2024 23:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہاہے کہ پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کی مذمت کیلئے سرکاری طور پر پرچم کشائی اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور کالجز کے افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ یوم استحصال کے دن سیمینار اور خصوصی لیکچر ، تصویری نمائش ، ٹیبلوز، ملی نغمے اور دیگر تقریبات کروائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ایجوکیشن اور کالجز کے افسران کے ہمراہ یوم استحصال کے حوالے سے پروگرامز اور ریلیوں کا انعقاد کریں ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں