گوجرانوالہ،یومِ استحصال کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام تصویری نمائش،ٹیبلوکااہتمام

پیر 5 اگست 2024 22:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) پنجاب کونسل آف آرٹس گوجرانولہ ڈویژن کے زیر اہتمام 5اگست یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں تصویری نمائش،ٹیبلو شو اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تصویری نمائش کامقصد کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کو اجاگر کرناتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانولہ ڈویژن غلام عباس کا کہنا تھا کہ 5اگست2019کو بھارت نے کشمیریوں کے مستقبل پروارکیا اور ظلم و بربریت کا نیا دور شروع کیا ۔

کشمیر ی شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور بھارت کو اپنے زیرِنگیں کشمیرسے نکلناپڑے گا۔ اس پروگرام میں آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مس شمسہ گیلانی ،محمد عرفان ،حسن سردار ،شفیق بٹ،اعجازحسین ودیگر افسران اور شہریوں کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں