گوجرانوالہ،تیزرفتار کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون اوربچہ جاں بحق ہوگئے

منگل 6 اگست 2024 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) گوجرانوالہ میں تیزرفتارکوسٹرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سواربچہ اورخاتون جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گلزارکالونی کی پچپن سالہ رضیہ بی بی،دس سالہ ایلکس ولد وقاص کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسیالکوٹ کی طرف جارہی تھی کہ سیالکوٹ روڈ پرامین پیلس کے نزدیک انہیں پیچھے سے آنے والی تیز رفتارکوسٹر نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں شدیدزخمی ہونے کے بعد موقع پرہی دم توڑ گئے۔نعشوں کوضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں