ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے تحت ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کا (کل) سے آغاز ہوگا

منگل 6 اگست 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہفتہ بریسٹ فیڈنگ یکم تا 7اگست منایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے بتایا کہ ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کے سلسلہ میں عوام میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے اور اس سے جڑی ہوئی ماں بچے کی صحت اور متوازن خاندان کا شعور پید ا کرنے کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر مختلف قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں آگاہی سیشن، فری میڈیکل کیمپس، سیٹلائٹ کیمپس ریڈیو پروگرام ، علما کرام کے خطبات شامل ہیں۔

جس کے ذریعے عوام کو جہاں ماں کے دودھ کی اہمیت اور ماں اوربچے کی صحت کے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، وہاں مناسب وقفے اور متوازن خاندان کا تصور بھی اجاگر کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور معاونت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں