تیز بارش کے بعد سینی ٹیشن اورنالیوں اورنالوں کی صفائی کے علاوہ دیگرمیونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

بدھ 7 اگست 2024 22:06

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2024ء) کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نویدحیدرشیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی اورممبرصوبائی اسمبلی نوازچوہان کاواسا ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ، بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیااور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے اور تمام نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کرنے کی ہدایت دی، مشینری اور عملہ نکاسی آب کا عمل مکمل ہونے تک جاری رکھا جائے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اور واسا ، میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے جی ٹی روڈ، ڈی سی روڈ، شمسی انڈر پاس اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اس موقع پر کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ آمد رفت ہے ایسے علاقوں میں زیادہ مشینری (ڈی واٹرنگ، سکر مشینیں)لگائی جائیں تاکہ ان علاقوں میں مسائل درپیش نہ آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کو کہا گیا اور مون سون سے متوقع اربن فلڈنگ، برساتی نالوں اور دریائے چناب میں سیلاب کی صورت سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا-انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام انتظامات بروئے کار لائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ عملہ چوکس رہے تمام روڈ سائیڈز ڈرین ڈیسلٹنگ کو جاری رکھا جائے اورتمام مقامات پر نکاسی آب کے نظام کی مکمل جانچ کی جائے تاکہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور مون سون ایمرجنسی کیمپس میں مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے دوران فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگہی دی جائے۔ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہونے والی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق تیز بارش کے بعد سینی ٹیشن اور نالیوں اور نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ بارش کے پانی اور گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں