گوجرانوالہ میں شارٹ سرکٹ اورگیس لیکیج سے آتشزدگی کے واقعات،چارافراد جھلس گئے ،لاکھوں کاسامان جل کرراکھ

بدھ 7 اگست 2024 22:12

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2024ء) گوجرانوالہ میں شارٹ سرکٹ اورگیس لیکیج سے آتشزدگی کے واقعات،چارافراد جھلس گئے ،لاکھوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون میں موبائل مارکیٹ میں واقع موبائل شا پ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دکان میں موجود موبائل فو نز'اے سی اوردیگرسامان جل کرراکھ ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی 'دوسری طرف صنعت روڈ پر واقع گھر کے ایک کمرے میںگیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی پورے کمرے کواپنی لپیٹ میں لے لیا ا س دوران کمرے میں موجود چار افراد جھلس گئے جنہیں علاقے کے مکینوںنے اپنی مددآپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیاجبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیوفائرفائٹرز بھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابوپالیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں